پاکستان تحریک انصاف اور جعلی بھارتی ہیومن رائٹس واچ کا گٹھ جوڑ بھی سامنے آگیا۔ عمران خان کے حق میں ٹوئیٹ کرنے والی تنظیم بھارتی پراپیگنڈا کا حصہ نکلی۔ ہندوستانی نام نہاد ہیومن رائٹس واچ نے شہبازگل کی گرفتاری کے معاملے کو اچھالا، تاثر دیا گیا کہ شہبازگل کی گرفتاری عالمی سطح پر بھونچال لانے کے مترادف ہے۔ 100سے زائد ہندوستانی ویب سائٹس نے اس آرگنائزیشن کے بیان کو پھیلایا۔ ٹویٹر کے سیکیورٹی چیف نے ہندوستان اور ٹویٹر انتظامیہ کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ اس سے قبل ای یو ڈس انفو لیب رپورٹ میں بھی ناقابل تردید شواہد آ چکے ہیں۔ درحقیقیت یہ ایک بوگس اور جعلی آرگنائزیشن ہے، پروپیگنڈہ اور منفی بیانات کواب بین الاقوامی سطح پر پھیلایا جا رہا ہے.