لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب کو شام 6 بجے طلب کرلیا

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب کو شام 6 بجے طلب کرلیا
لاہور :‌عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب کو شام 6 بجے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ کہاں ہیں فواد چوہدری ، جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ سب سے بات کی ہے لیکن وہ پنجاب پولیس کے پاس نہیں ہیں ۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ آئی جی پنجاب کو بلائیں جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ آئی جی پنجاب ابھی یہاں نہیں ہیں ۔ لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب کو ذاتی احثیت میں طلب کر لیا ، عدالت نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو ذاتی طور پر اس حکم کو آئی جی تک پہنچانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے شام چھ بجے فواد چودھری کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو صبح لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر کینٹ کچہری کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ پولیس کی اضافی نفری کو کمرہ عدالت اور احاطہ عدالت میں تعینات کیا گیا تھا ۔ کمرہ عدالت کے اندر اور باہر کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو داخلے کی اجازت نہیں تھی ۔ بعد ازاں عدالت کی جانب سے فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ان کا میڈیکل کروانا حکم دیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔