ویب ڈیسک: چونیاں میں پرانی دشمنی پر مخالفین نے پیشی پر آئے ہتھکڑیوں سمیت ملزمان پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجہ میں 3 ملزمان احاطہ کچہری میں قتل ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم افراد کی احاطہ کچہری میں اندھا دھند فائرنگ سے 3 ملزمان قتل جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔
نامعلوم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے مقتولین کی لاشوں کو تحویل میں لیکر کارروائی کا آغاز کر دیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔