بجلی کا بل زیادہ آنے پر 2 بھائیوں میں جھگڑا، بڑے نے چھوٹے کا گلہ کاٹ دیا

بجلی کا بل زیادہ آنے پر 2 بھائیوں میں جھگڑا، بڑے نے چھوٹے کا گلہ کاٹ دیا

(ویب ڈیسک ) پولیس کے مطابق گوجرنوالہ میں  بجلی کا بل زیادہ آنے پر 2 بھائیوں میں جھگڑا ہوا ، اس دوران بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کا گلہ کاٹ دیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ   بجلی کا بل زیادہ آنے پر دو بھائیوں میں جھگڑا ہوا،بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کا تیز دار آلے سے گلہ کاٹ دیا۔

پولیس کے مطابق  بڑے بھائی مرتضی کابجلی کے بل پرعمرفاروق سے جھگڑاہواتھا۔

پولیس نے بتایا کہ  عمرفاروق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پہ جاں بحق ہوگیا۔ملزم موقع سے فرار  ہوگیا  جبکہ  لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

Watch Live Public News