اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی بجٹ کی منظوری کا معاملہ، وزیر اعظم بھی سرگرم ہوگئے. وزیراعظم عمران خان آج بھی پارلیمنٹ ہاوس میں مصروف دن گزاریں گے. وزیراعظم عمران خان آج بھی ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے. وزیراعظم پارلیمنٹ ہاوس میں اپنے چیمبر میں ارکان سے ملاقاتیں کریں گے. وزیر اعظم ملاقاتوں میں حلقوں کی صورتحال اور بجٹ منظوری پر تبادلہ خیال کریں گے اور اپنے اسمبلی چیمبر میں ارکان کے مسائل سنیں گے. وزیراعظم کے ساتھ ملاقاتوں میں ترقیاتی اسکیموں سمیت اہم معاملات پر بات چیت ہوگی.