یسیلین مافیا، گاڈ فادرز کے القابات پانے والے کرپٹ ظل سبحانی عدالت سے سند یافتہ چور ثابت ہونے کے بعد سرٹیفائیڈ بھگوڑے کا ٹائٹل بھی اپنے نام کرچکے ہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں لندن میں پولو میچ دیکھنے والوں کی نوسربازی عیاں ہوگئی، شاہی خاندان کے لٹیروں کو عدالتی فیصلے نے ایک بار پھر رسوا کردیا۔جعلی صادق وامین کا لقب پانے والے وزیراعظم مافیا کا سرغنہ ثابت ہوئے، لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کہتی ہیں مافیا کی سرپرستی کرنے پر عمران خان کا نام جلد گنیز ورلڈ بک میں شامل ہوجائے گا، آٹے، چینی سے لےکر رنگ روڈ تک ہر جگہ عمران خان نے اپنے نام کے جھنڈے گاڑھے ہیں۔دنیا بدل گئی، بدقسمتی سے پاکستان کی ناکام ترین اپوزیشن کی منفی روش نہیں بدلی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں پوری اپوزیشن نے پہلے دن سے سارا زور حکومت کی مخالفت میں لگایا، ان کا مستقبل تاریک ہے، عوام مسترد شدہ ٹولے کو ہمیشہ کیلئے رد کرچکے ہیں، نیا پاکستان بن رہا ہے اور بن کر رہے گا۔خیبرپختونخوا میں ایسٹرازینکا کی عدم دستیابی کا معاملہ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کو فائزر ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا، ڈی جی ہیلتھ سروسز کےپی کے ڈاکٹر نیاز محمد کہتے ہیں فائزر ویکسین کے خواہش مند مسافر اپنے ساتھ پاسپورٹ اور ٹکٹ لائیں گے۔لاہور میں جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات جاری، واقعے میں مبینہ طور پر ملوث گرفتار ملزم ڈیوڈ پال کے گھر کا سراغ لگالیا گیا، مبینہ ملزم ممکنہ طور پر کراچی کے علاقے محمود آباد کا رہائشی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات گئے ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا، چند دستاویزات قبضے میں لےلیں، ملزم نے اپنے خاندان کو2010 میں بحرین سے پاکستان منتقل کیا، گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران مبینہ ملزم27 روز لاہورمیں رہا۔