ویب ڈیسک: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی آنے کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اس طرح دس گرام سونے کی قیمت 172 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کے نرخ میں 5 ڈالرز کمی سے 2333 فی اونس کی سطح پر آگئے۔
البتہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2800 روپے پر مستحکم رہی ۔
خیال رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ اپریل میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا۔