T20 ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرے کی ٹکٹ 30 لاکھ کی

T20 ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرے کی ٹکٹ 30 لاکھ کی
کیپشن: T20 World cup : Pak vs India
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) T20 ورلڈ کپ 2024 کا کرکٹ شائقین شدت سے انتظار کررہے ہیں، میگا ایونٹ کا بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں میں ہوگا، پاک بھارت ٹاکرے کی ٹکٹ کی بات کی جائے تو  30 ملین روپے سے زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکہ کے خلاف کھیلے گا جس کے بعد 9 جون کو نیو یارک میں روایتی حریفوں کے درمیان انتہائی متوقع تصادم ہوگا،تاہم شائقین دیگر میچوں کے مقابلے پاک بھارت کرکٹ ٹاکرے کے لیے ٹکٹوں کی زیادہ قیمتوں پر مایوس ہیں۔ مثال کے طور پر ڈائمنڈ کلب ساؤتھ کا ٹکٹ فی الحال انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ویب سائٹ پر 863 ڈالرز کے سیلز ٹیکس کے ساتھ حیران کن طور پر 10,000 ڈالرز پر درج ہے جس کی قیمت 30 ملین روپے سے زیادہ ہے۔

دریں اثنا، کارنر کلب ویسٹ کی سیٹیں 2,987.33 ڈالرز میں مل رہی ہیں جس میں سیلز ٹیکس بھی شامل ہے جسے پاکستانی روپے میں تبدیل کرنے پر 8 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔

آئی سی سی نے پریمیم کلب لاؤنج کے ٹکٹوں کی قیمت 2715.75 ڈالرز درج کی ہے جس میں سیلز ٹیکس بھی شامل ہے جو کہ 7 لاکھ روپے سے زیادہ ہے،ان بے تحاشہ قیمتوں نے کرکٹ کے شائقین کو پریشان کیا ہوا ہے۔

Watch Live Public News