کراچی ( پبلک نیوز)وزیر اعلیٰٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکول اور کالجز مکمل طور پر بند کئے جا رہے ہیں ٗ جن میں ایک آدھ دن لگ سکتے ہیں ٗ سندھ کے تمام سرکاری دفاتر میں 20 فیصد ملازمین کام کریں گے ٗ نجی اداروں میں پچاس فیصد لوگ گھروں سے کام کریں ٗ دفاتر کے اوقات کار صبح نو سے دوپہر دو بجے تک کر دئیے ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے بڑے شہروں میں مثبت کیسز زیادہ ہوگئے ہیں. کراچی شرقی میں 21 فیصد تک کیسز بڑھےہیں. حیدرآباد میں 16 فیصد، شرقی کراچی میں12 اور ضلع سینٹرل میں کیسز کی شرح9 فیصد ہے.سکھر میں بھی کیسز بڑھ رہے ہیں.تمام اقدامات کے باوجود ہم گھبرائے ہوئے ہیں.انہوں نے کہا کہ گزشتہ 12 روز سے یہ گراف بڑھ رہا ہے ٗہماری صورتحال دیگر شہروں سے بہتر ہے. این سی سی 31 مارچ کے اجلاس میں ہم نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی تجویز دی تھی.سندھ میں پوری وباء کو ہینڈل کرنے میں اسپتالوں کی کیپسٹی کو بڑھایا.ہمارے پاس صحت یاب ہونے کی شرح 95 فیصد ہے.سندھ میں اموات کی شرح 1.6 فیصد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 425 واں دن ہے کورونا کو یہاں آئے. 35 لاکھ سے زائد کورونا وائرس ٹیسٹ کرچکے ہیں. جس میں 2 لاکھ سے زائد کورونا کیسز آئے ہیں.کل 952 کورونا کیسز آئے جبکہ چھ افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے تھے. کل 4600 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں.وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ باقی صوبوں کے مقابلہ میں ہم ابھی تک مثبت کیسز میں کم ہیں.ہم نے آج ٹاسک فورس کا اجلاس کیا ہے.ہمیں 5 لاکھ 62 ویکسین ملی ہےاور 11 ہزار کینو سائن کے ڈوز ملے ہیں جبکہ سائنو فام کے 80 ہزار ڈورز ملے ہیں . 3 لاکھ ہیلتھ ورکرز ہیں ٗ1 لاکھ 23 ہزار کو پہلا ڈوز لگا ہے۔انہوں نے کہا کہ 85 ہزار کو دونوں ڈوز ملے ہیں ٗچائنہ وفاق کے ذریعہ ڈوز ریفر کرتا ہے ٗآکسیجن کے حوالے سے بھی ہمیں معلوم ہے ٗسندھ میں تین اسپتال کے اپنے آکسیجن پلانٹ ہیں ٗاوجھا، ٹراما سینٹر کے اپنے آکسیجن پلانٹ ہیں ٗاٹلی سے ہم آکسیجن پلانٹ جلد از جلد ائیر لفٹ کریں گے ٗہم تمام اسپتالوں میں اپنا آکسیجن پلانٹس لگانا چاہتے ہیں۔