پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،26اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،26اگست 2021
افغانستان طالبان کی طرف سے کئی روز کے گھیراؤ کے بعد آخر کار صوبے پنج شیر کا کنٹرول شمالی اتحاد کے پاس ہی رہنے کا اعلان کیا گیا ہے، طالبان اور شمالی اتحاد میں مذاکرات کے دوران یہ طے پایا ہے کہ دونوں فریقین ایک دوسرے پر حملے نہیں کریں گے۔ مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ اگر ہم پنجاب حکومت گرانا چاہیں تو 48 گھنٹے کافی ہیں،ہمارا منشور ہے حکومت کو گرانا نہیں پاکستان کو مستحکم کرنا ہے، اس وقت حکومت الزام تراشی پر کام کر رہی ہے ،ہمارا مقابلہ کرپشن سے ہے ، فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں تو آئندہ حکومت نواز شریف کی ہو گی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ زیادتی اور خواتین کے ساتھ نارواسلوک کے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات فوری طور پر اٹھائے جائیں، ایسے واقعات کو رونماہونے سے روکنا ضروری ہے، ایسے گھناؤنے واقعات کو روکنے کیلئے قابل عمل اور جامع ایکشن پلان مرتب کیا جائے، ایسے واقعات پر بہت تشویش ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی ہوا چل پڑی ہے، اگلا انتخاب جیالے جیتیں گے، ملک بھر سے مختلف پارٹیوں کے سیاسی رہنما ہمارے رابطے میں ہیں۔ گلبرگ کے علاقہ میں خاتون سےمبینہ طورپر زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، خاتون نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کو نوکری کا جھانسہ دے کر احمد نامی شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

Watch Live Public News