پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے، 26 فروری 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے، 26 فروری 2021

اقوام متحدہ اور امریکا کا ایل او سی پر کشیدگی کے خاتمے کےلئے پاک بھارت کاوشوں کا خیرمقدم، یو این سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ معاہدے پر واپس آنا مثبت قدم ہے

فیٹف کے27 نکاتی پلان میں سے 24 مکمل کرلیے ہیں، حماد اظہر کہتے ہیں باقی تین نکات پر بھی کافی حد تک عملدرآمد ہوچکا ہے، جون تک کام مکمل کرلیں گے

بھارت پاکستان کوبلیک لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہا، شاہ محمود قریشی کہتے ہیں پاکستان ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کےخلاف سنجیدہ ہے، 27 میں سے24 پوائنٹس پر مکمل عملدرآمد کرلیا

سپریم کورٹ میں وکلاء چیمبرز گرانے کے کیس کی سماعت، عدالت نے اسلام آباد انتظامیہ کو مزید چیمبرز گرانے سے روک دیا، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کررہے ہیں، مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے، گورنرپنجاب چودھری سرور اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقاتیں بھی ہوں گی، ارکان صوبائی اسمبلی بھی ملاقاتیں کریں گے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔