ویب ڈیسک: نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز گورنر ہاؤس پہنچ گئیں اور نوازشریف اور چچا شہبازشریف سے ملاقات کی۔
تفصیلا ت کے مطابق نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی گورنر ہاؤس میں قائد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔شہبازشریف نے مریم نواز کا استقبال کیا اور مریم نواز شریف کو وزیر اعلی پنجاب منتخب ہونے پر دلی مبارکباد کا اظہارکیا۔ مریم نواز حمزہ شہباز سے بھی ملیں،گورنر ہائوس میں نومنتخب وزیراعلی کی حلف برداری کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،گورنر پنجاب بلیغ الرحمان مریم نواز سے حلف لیں گے۔پارٹی رہنمائوں اور اتحادی جماعتوں کے ارکان تقریب میں موجود ہوں گے۔
صدر پاکستان مسلم لیگ ن، میاں شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو وزیر اعلی پنجاب منتخب ہونے پر خصوصی دعاؤوں اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔شہبازشریف نے کہا کہ مریم نواز شریف اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت صوبے کی ترقی کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں گی۔
نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قائد نواز شریف اور صدر جماعت شہباز شریف سے ملاقات۔ pic.twitter.com/F9Y8XKfntl
— PMLN Politics (@PMLN_Politics) February 26, 2024