اداکارہ نوشین شاہ عمران خان کے بیان کی حامی

اداکارہ نوشین شاہ عمران خان کے بیان کی حامی

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ نوشین شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم خان پر فخر ہے ، 'پردہ' زیادہ اچھائی کے لئے ہے۔

اداکار نے پردے سے متعلق بیان پر وزیر اعظم کا دفاع کیا ہے، انہوں نے کہا مرد اور عورت دونوں کو اپنے ہی گناہوں کا جواب دہ ہونا پڑے گا۔ اداکار نوشین شاہ کا خیال ہے کہ وزیر اعظم نے کچھ غلط نہیں کہا ہے۔ اپنے انسٹاگرام کی سٹوری میں انہوں نے کہا خود کو چھپانا ہمارے مذہب کا ایک حصہ ہے اور یہ ہمارے فائدے کے لئے ہے۔" اداکار نے مزید کہا چاہے آپ یہ کریں یا نہ کریں آپ کا فیصلہ ہے، میں یہ نہیں کہہ رہی ہوں کہ مردوں کو معاف کردیا جائے گا۔ مرد اور خواتین دونوں ہی جوابدہ ہوں گے۔

نوشین شاہ نے یہ واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کو جج  نہیں کررہی ہیں کیونکہ "یہ حق خدا کا ہے۔" اپنے پیغام کو ختم کرتے ہوئے نوشین نے لکھا ، "عمران خان ہمیں آپ پر فخر ہے۔"

واضح رہے کہ ایچ بی او کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ خواتین مختصر لباس پہنیں گی تو مردوں پر اثر تو پڑے گا کیونکہ وہ روبوٹ‌نہیں ہیں۔ وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں ڈسکوز اور نائٹ کلب نہیں ہیں، لہذا اگر معاشرے میں بے راہ روی بہت بڑھ جائے گی اور نوجوانوں کے پاس اپنے جذبات کے اظہار کی کوئی جگہ نہ ہو، تو اس کے معاشرے کے لیے مضمرات ہوں گے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔