لاہور دھماکہ میں ملوث تمام دہشتگرد، سہولت کار گرفتار

لاہور دھماکہ میں ملوث تمام دہشتگرد، سہولت کار گرفتار
لاہور ( پبلک نیوز) جوہر ٹاؤن دھماکے کی گھتیاں بلآخر سلجھنے کے قریب، دھماکے میں ملوث تمام دہشتگرد اور سہولت کار گرفتار، گاڑی جوہر ٹاؤن ٹارگٹ پہ پہنچانے والا دہشتگرد بھی حراست میں لیا جا چکا ہے۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضیاء خان نامی دہشتگرد کو مردان کے پی کے سے گرفتار کیا گیا۔ ضیاء خان نامی دہشتگرد نے ہی گاڑی مردان سے لاہور پہنچائی۔ جوہر ٹاؤن ٹارگٹ میں پہنچانے میں ضیاء خان کی معاونت سجاد حسین نامی دہشتگرد نے کی۔دھماکے میں زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کیلئے دہشتگردوں کی جانب سے نئی ٹیکنیک کا استعمال کیا گیا۔ گاڑی میں بارودی مواد نئی ٹیکنیک کے ذریعہ سلنڈر میں فٹ کیا گیا۔ بارودی مواد کو سلنڈر میں فٹ کر کے گاڑی کی ڈکی میں سیٹ کیا گیا۔بارودی مواد لاہور داخل ہونے سے قبل ہی گاڑی میں موجود تھا۔ دہشتگردوں کی جانب سے نئی قسم کی تیکنیک استعمال کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانا تھا۔ دھماکہ میں ملوث اب تک چھ افراد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔