ورلڈ کپ 2023: سری لنکا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

ورلڈ کپ 2023: سری لنکا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
بنگلور: ورلڈ کپ 2023 کے 25 ویں میچ میں سری لنکا نے دفاعی چیمپئین انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کے 25ویں میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو باآسانی 8 وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔ بنگلور میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،انگلینڈ نے سری لنکا کو 157 رنز کا ہدف دیا تھا جسے سری لنکن بیٹرز نے 26ویں اوور میں حاصل کرلیا اور اس طرح انہوں نے ٹیم کے رن ریٹ میں بھی قابلِ ذکر اضافہ کردیا۔ انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے سب سے زیادہ 43 رنز بنائے ۔ جونی بیئرسٹو نے 30 اور ڈیوڈ ملان نے 28 رنز بنائے جبکہ معین علی 15 اور ڈیوڈ ویلی 14 رنز بنا سکے۔ سری لنکا کی طرف سے لہیرو کمارا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اینجیلو میتھیوس اور کاسن رجیتھا نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مہیش ٹھیکشنا نے 1 وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا کی جانب سے کوشل پریرا 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، کپتان کوشل مینڈس 11 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔بعد ازاں پاتھم نسانکا اور سدیرا سماراوکراما نے تیسری وکٹ پر ناقابلِ شکست 137 رنز بنا کو انگلینڈ کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔