شمالی وزیرستان: پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 4 اہلکار شہید

شمالی وزیرستان: پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 4 اہلکار شہید
کیپشن: شمالی وزیرستان: پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 4 اہلکار شہید

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کے نتیجہ میں چار   اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ شہداء کی لاشیں اور زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی کی مذمت:

وزیرداخلہ محسن نقوی نے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 

اپنے بیان میں وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے اپنے لہو سے امن کی آبیاری کی ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اظہارافسوس: 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے شمالی وزیرستان چیک پوسٹ پر خود کش حملہ میں 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے-

وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیاہے-وزیر اعلیٰ  نے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا-

Watch Live Public News