اسلام آباد:‌ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قابو پانے کیلئے جرمانوں میں اضافہ

اسلام آباد:‌ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قابو پانے کیلئے جرمانوں میں اضافہ
اسلام آباد: شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قابو پانے کیلئے جرمانوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے نئے جرمانوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرکم سے کم جرمانہ 500 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تیز رفتاری پرموٹرسائیکل سوار کو 1000روپے، کارپر 1500 روپے جرمانہ ہوگا جبکہ تیز رفتاری پر پی ایس وی وہیکل پر 2000 روپے جرمانہ مقرر کیا گیا۔تیز رفتاری پر ایچ ٹی وی وہیکل کو 2500 روپے جرمانہ ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کالے شیشوں کے استعمال پر 1500روپے جرمانہ کیا جائے گا، غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے پر 2000 روپے اور کم عمر ڈرائیور کو 2500 روپے جرمانہ ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق غیر قانونی پارکنگ پر1000روپے اور ون ویلنگ پر 5000روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔اس کے علاوہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹرسائیکل چلانے پر 1000 روپے اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹرکارچلانے پر2000روپے جرمانہ ہوگا۔ جبکہ بغیرڈرائیونگ لائسنس ایچ ٹی وی، پی ایس وی وہیکل چلانے پر 8000 روپے جرمانہ ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔