غیر قانونی بھرتیاں کیس:پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئےمقرر

10:16 AM, 27 Apr, 2024

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الہیٰ کی اینٹی کرپشن کے مقدمے میں درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری 2  مئی کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب  چودھری پرویز الہیٰ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

درخواست گزار چودھری پرویز الہیٰ نے موقف اپنایا ہے کہ اینٹی کرپشن عدالت نے حقائق کے برعکس ضمانت بعدازگرفتاری خارج کی، پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں ضمانت منظور کی جائے۔

واضح رہے گزشتہ ماہ 27 مارچ کو اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت خارج کی تھی۔

مزیدخبریں