پنجاب میں گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

پنجاب میں گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

لاہور (پبلک نیوز) وزیر اعظم کی ہدایت پر پنجاب میں گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز۔ رواں ماہ مختلف شہروں میں گرانفروشی پر 49افرادگرفتار،68 مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر پنجاب میں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا گیا۔ نا جائز منافع خوروں کو تقریبادو کروڑ38لاکھ روپے کے جرمانے بھی کئے گئے۔ 10594بوری چینی۔ 2367 بوری چاول، 1537 ذخیرہ شدہ آٹے کے تھیلے برآمد کئے گئے۔1393 لیٹر کوکنگ آئل، 5770 کلوگرام ذخیرہ شدہ گھی ضبط کرلیا گیا۔

41 ہول سیلرز ذخیرہ اندوزی میں ملوث پائے گئے، 13 گودام سیل کردئے گئے۔ کریک ڈاؤن سے متعلق رپورٹ سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس میں پیش کی گئی۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی نے کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب، صنعت، زراعت کے سیکرٹریز، کمشنر لاہور کے شرکت کی اور ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

مارکیٹ میں چینی کی سپلائی بہتر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ حسین جہانیاں گردیزی کا کہنا تھا کہ رمضان میں عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ اشیاء کی طلب اور رسد کو مد نظر رکھتے ہوئے پیشگی منصوبہ بندی از حد ضروری ہے۔

چیف سیکرٹری نے حکم دیا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق اشیاء کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ پولٹری کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کردار ادا کرے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔