دادو: پاگل کتے کے کاٹنے سے 3 ماہ کا معصوم بچہ جاں بحق

دادو: پاگل کتے کے کاٹنے سے 3 ماہ کا معصوم بچہ جاں بحق

دادو (پبلک نیوز) پاگل کتے کے کاٹنے سے 3 ماہ کا معصوم بچہ جان کی بازی ہار گیا۔ کاچھو کے گاؤں غلام محمد لاشاری میں 3 روز قبل واقعہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق آوارہ پاگل کتے نے خاتون اور 2 بچوں سمیت 5 افراد کو نوچ ڈالا تھا۔ والد کا کہنا ہے کہ کتے کے کاٹنے کے بعد معصوم عبدالرحیم کی طبیعت خراب تھی۔ کتے نے بچے کے کمر میں کاٹ کر گھائل کیا تھا۔

انچارج واہی پاندھی ہسپتال کا کہنا تھا کہ بچے کو پیٹ پر کتے کے کاٹنے کے نشان تھے ویکسین بھی کی گئی تھی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔