(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن نے خاتون کی مخصوص نشست پر پیپلزپارٹی کو سپورٹ کرنے سے انکار کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں خواتین کی دو مخصوص نشستوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں ، مسلم لیگ ن نے خاتون نشست پر پیپلزپارٹی کو سپورٹ کرنے سے انکار کر دیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی نے بھی اپنی امیدوار فائزہ ملک کو دستبردار کرنے سے انکار کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے انوشے رحمن اور بشری انجم بٹ امیدوار ہونگی جبکہ سنی اتحاد کونسل کی صنم جاوید بھی سینیٹ انتخابات میں میدان میں موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد کی تین خواتین جبکہ اپوزیشن کی ایک امیدوار مد مقابل ہونگی۔ خواتین کی 2 مخصوص نشتوں کے لیے 4 امیدوار میدان میں موجود ہیں۔