"انصاف کیا ہے کسی پر احسان نہیں"، جج افضل مجوکا کا صنم جاوید سے مکالمہ

کیپشن: "انصاف کیا ہے کسی پر احسان نہیں"، جج افضل مجوکا کا صنم جاوید سے مکالمہ

ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں صنم جاوید نے جج افضل مجوکہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ عدت کیس میں آپ نے احسان کیا، آپ کا شکریہ، جج افضل مجوکہ نے صنم جاوید کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے انصاف کیا، کسی پر احسان نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں صنم جاوید کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، صنم جاوید اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

صنم جاوید نے جج افضل مجوکا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ عدت کیس میں آپ نے احسان کیا، آپ کا شکریہ، جج افضل مجوکہ نے صنم جاوید کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے انصاف کیا، کسی پر احسان نہیں کیا، وکلا آتے رہے انہوں نے دلائل دیئے میں نے قانون کے مطابق فیصلہ کیا، صنم جاوید عدالت میں حاضری لگانے کے بعد واپس روانہ ہو گئیں۔

صنم جاوید کی میڈیا سے غیررسمی گفتگو:

Watch Live Public News