پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،26 مئی ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،26 مئی ، 2021
وزیرداخلہ شیخ رشید کی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات، سندھ میں امن وامان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرداخلہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو شکارپور کچے کے علاقہ میں جاری آپریشن سے متعلق وفاق کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی، کہا صوبائی حکومت کو کسی بھی چیز کی ضرورت پڑے تو وزارت داخلہ فراہم کرے گی۔سندھ کسی خاص مشن پرآیاہوں،نہ ہی گورنرراج لگےگا،عمران خان ہرحال میں پانچ سال پورے کریں گے،سندھ میں امن وامان کی صورتحال پرتشویش ہے،شیخ رشیدکی میڈیاسےگفتگو،کہا،مرادعلی شاہ کااحترام ہےلیکن رپورٹ وزیراعظم کوہی دوں گا، وزیرداخلہ آج گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے ملیں گے۔وزیراعظم صاحب! معاشی ترقی کے دعووں سے قبل تنخواہ دار آدمی کی خبر لیں، چیئرمین پیپلپزپارٹی بلاول بھٹو کی تنقید، کہا عمران خان قرضوں پر معیشت چلا کر آئندہ نسلوں کے لیے گڑھا کھود رہے ہیں،، کشکول اٹھا کر ملکی وقار خاک میں ملا دیا، اپنے فیصلے قرض دینے والوں کے ہاتھ میں دے دیئے۔۔ صرف اپنی انا کی تسکین کے لیے ملک معاشی تباہی سے دوچار کردیا۔پی ڈی ایم کے کچھ لوگ مشترکا استعفیٰ دینے پر بضد تھے، وہی آج بجٹ حکمت عملی طے کرنے کی دعوت دے رہے ہیں، پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف کی میڈیا سے گفتگو، کہا معذرت ہمیں نہیں دوسروں کو کرنی چاہیے، جیسے قومی اسمبلی میں شہبازشریف اپوزیشن لیڈر بنے ویسے ہی سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی بنے۔ملک بھر میں کرونا سے مزید 75 اموات، 2 ہزار 726 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح چار اعشاریہ تین چار فیصد رہی، ایک روز میں 3 ہزار 901 افراد صحتیاب ہوئے، فعال مریضوں کی تعداد 59 ہزار 18 رہ گئی، 4 ہزار 109 مریضوں کی حالت تشویشناک، ملک بھر میں 19 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کےلیے رجسٹریشن آج سے شروع۔

Watch Live Public News