لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کو نظر لگ گئی۔ پہلے کورونا وائرس کی وجہ سے متلوی ہوا بعد ازاں پاکستان میں انعقاد کا فیصلہ ہوا، یہ فیصلہ کچھ ہی روز میں بدل گیا۔ بعد ازاں لیگ کو متحدہ عرب امارات میں کرانے کے لیے راستہ ہموار ہوا۔ یو اے ای حکومت نے نئی رکاوٹ کھڑی کی۔ یو اے ای کی جانب سے جنوبی افریقہ اور بھارت کے براڈ کاسٹرز کو اجازت نہ ملنے کی وجہ سے تنازع کھڑا ہوا۔ جس کی وجہ ان ممالک کا ریڈ لسٹ میں ہونا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) اس حوالے سے ہر ممکن کوشش کرنے میں مصروف رہا۔یہ کوششیں رنگ لے آئیں، جس کے بعد جنوبی افریقہ اور بھارت براڈکاسٹرز کی فلائیٹس یو اے ای کی جانب سے لینڈنگ کی اجازت مل گئی۔ براڈ کاسٹرز جلد ہی متحدہ عرب امارات کے لیے اڑان بھریں گے۔لیگ میں حصہ لینے کے لیے کراچی اور لاہور سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو لے کر پروازیں ابو ظہبی کے لیے روانہ ہو چکی ہیں۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سمیت 25 افراد کو تاحال ویزے نہیں مل سکے۔