ڈیرن سیمی نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے انکار کردیا

ڈیرن سیمی نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے انکار کردیا
کیپشن: Darren Sammy
سورس: web desk

ویب ڈیسک: ویسٹ انڈیز ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کی پیشکش کو مسترد کردیا۔ 

ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈیرن سیمی پی ایس ایل 9 کے لئے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ تھے تاہم ڈیرن سیمی نے پاکستان مینز  کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی   پی سی بی کی  پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ ڈیرن سیمی کے انکار کی وجہ ان کا ویسٹ انڈیز بورڈ کے ساتھ ہوا موجودہ معاہدہ ہے جس میں وہ ون ڈے انٹرنیشنلز اور ٹی ٹوئنٹی  میں سائیڈ ہیڈ کوچ کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے شین  واٹسن بھی پی سی بی کے پیشکش کو ٹھکرا چکے ہیں،  اس پرشین  واٹسن نے کراچی میں جاری پی ایس ایل میچز کے دوران پی سی بی حکام سے تفصیلی بات چیت کی تھی۔

اسی دوران پی سی بی نے انہیں ہیڈ کوچ کے عہدے کی پیشکش کی جس کے لئے سابق کرکٹر نے پیشکش میں  شرائط طے کرتے ہوئے ابتدائی طور پر دلچسپی ظاہر کی تھی تاہم 2 ملین ڈالر کی مبینہ پیشکش کے باوجود واٹسن نے  میڈیا  پر پی سی بی کے مجوزہ پیکج سے متعلق معلومات لیک ہونے کے باعث پیشکش مسترد کر دی۔