امریکی صدرجوبائیڈن کی پوتی کاعرب محبوب کون ہے؟تصویرسامنےآگئی

امریکی صدرجوبائیڈن کی پوتی کاعرب محبوب کون ہے؟تصویرسامنےآگئی
کیپشن: امریکی صدرجوبائیڈن کی پوتی کاعرب محبوب کون ہے؟تصویرسامنےآگئی

ویب ڈیسک: برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی پوتی نٹالی بائیڈن رافیل حجار نامی عرب نژاد نوجوان کی محبت میں گرفتار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کینیا کے صدر ولیم روٹو کے اعزاز میں صدر کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں دیے گئے ایک سرکاری عشائیے کے دوران دونوں کی پہلی بار ایک ساتھ ہاتھ پکڑے ہوئے تصاویر وائرل ہوئی ہیں، جس میں سابق صدور بل کلنٹن اور براک اوباما نے بھی شرکت کی۔

بائیڈن کے خاندان کے دیگر افراد موجود تھے، خاص طور پر ان کا بیٹا ہنٹر اور ان کی پوتیاں نعومی اور فنیگن بھی شریک ہوئیں جبکہ ان کی پوتی ناٹالی کو ایک عرب نوجوان رافیل حجار کےہمراہ عشائیےمیں شرکت کرتے دیکھا گیا۔

برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا کہ حجار نے اپنی تعلیم برطانیہ میں ویسٹ منسٹر کے ویدربی ہائی اسکول اور ہیمرسمتھ کے لیٹائم ہائی اسکول میں حاصل کی۔اس کے بعد اس نے کنگز کالج لندن اور میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور یونیورسٹی آف ویسٹ منسٹر میں ریاضی کے مختصرکورسز بھی کیے۔

شامی پرچم

حجار عربی، انگریزی اور فرانسیسی زبانیں روانی سے بولتا ہے۔ اس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شامی پرچم کی ایموجی پوسٹ کی۔ اس کے بعد فرانسیسی اور برطانوی پرچم لگائے ہیں۔

یہ واضح نہیں ہے کہ ان کی ملاقات کہاں اور کیسے ہوئی لیکن حجار اور بائیڈن کی پوتی پنسلوانیا یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرتی ہیں۔

نٹالی کی عمر 19 سال ہے۔وہ بائیڈن کے آنجہانی بیٹے پیو کی سب سے بڑی بیٹی ہیں، جو 2015 میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ وہ امریکی صدر کے 7 پوتوں میں سے ایک ہیں۔

حجار کرکٹ اور ٹینس کا شوقین ہے اور 2023-2024 سیزن کے لیے یونیورسٹی آف پنسلوانیا کی رگبی ٹیم میں بطور کھلاڑی رجسٹرڈ بھی ہے۔

جہاں تک بائیڈن کی پوتی کا تعلق ہے تو اس نے ڈیلاویئر میں اپنے اسکول سے گریجویشن کرنے کے بعد اس سال یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں داخلہ لیا، اور اس نے 2022 میں اپنے دادا کے ساتھ کیمپس کا دورہ کیا۔

Watch Live Public News