ہالی ووڈ اداکار نکولس کیج کا بیٹا  والدہ پر تشدد کے الزام میں گرفتار

ہالی ووڈ اداکار نکولس کیج کا بیٹا  والدہ پر تشدد کے الزام میں گرفتار

ویب ڈیسک :   ( علی رضا ) ہالی ووڈ اداکار نکولس کیج کے بیٹے کو والدہ پر تشدد کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ بیٹا ذہنی نفسیاتی مسائل کا شکار ہے ، نکولس کیج  کی  بیٹے کو بچانے کی کوشش۔

 رپورٹ کے مطابق 33سالہ ویسٹن پر الزام ہے کہ اس نے اپنی 57 سالہ ماں کرسٹینا فلٹن سے تلخ کلامی کے بعد حملہ کردیا اور اسے شدید زخمی کردیا ۔تاہم لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ  ویسٹن کو اگلے ہی روز اس ک والد نکولس کیچ نے ڈیڑھ لاکھ مالیت بانڈ پررہا کرا لیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ گھریلو جھگڑا کیج فیملی کےلئے بہت بڑا صدمہ تھا۔ پولیس جب لاس اینجلس میں نکولس کیج کے گھر پہنچی تو کرسٹینا نے کارروائی کرانے سے انکار کردیا ۔

یادرہے2011 میں ویسٹن کو اپنی بیوی نکی ولیمز پرتشدد کے الزام یں گرفتار کیا گیا تھا ۔  جبکہ ایل اے پولیس 2017 میں ویسٹن کو نشے کی حالت میں گاڑی ڈرائیوکرتے ہوئے راہگیر کر کچلنے کے الزام میں گرفتارکیا تھا۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر