پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،28 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،28 اپریل 2021

پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے سائنسدانوں نے ملکی وسائل سے پہلا آئی سی یو وینٹی لیٹر تیار کر لیا ہے۔ ڈریپ نے استعمال اور تیاری کی منظوری دے دی ہے

پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے عہدوں میں اہم تبدیلی کر دی گئی۔ حافظ حمد اللہ پی ڈی ایم کے سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیئے گئے

کوئٹہ اور گردنواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

سنٹرل جیل میں پچیس سالہ قیدی کی خودکشی، جیل حکام کا ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم

آئندہ عام انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال کا معاملہ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کا انٹرنیٹ ووٹنگ سے متعلق اپنے خدشات ایک بار پھر حکومت کے سامنے رکھنے کا فیصل

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔