وزیراعظم عمران خان آج جہلم کا ایک روزہ دورہ کررہے ہیں، جہلم اور چکوال کے علاقوں میں دو نئے نیشنل پارکس کا افتتاح کریں گے
آج وزیراعظم پنڈدانخان میں دو نیشنل پارکس کی بنیاد رکھنے جا رہے ہیں، فواد چودھری کہتے ہیں ٹلہ جوگیاں اور نندنا قلعہ کی بحالی ایک سنگ میل ہے
کل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے نئے اضافے کا امکان، اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے 7 پیسے اضافے کی تجویز
اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں پی ڈی ایم صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے
کرپٹ شاہی خاندان کی جانشینی کے امیدوار کی کرپشن کیسز میں ضمانت پر جشن، بھنگڑے لمحہ فکریہ ہے، فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں یہ غنڈہ گردی اور کرپشن کا بےتاج بادشاہ ہے