بلوچستان:بارودی سرنگ پھٹنےسےایف سی جوان شہید

بلوچستان:بارودی سرنگ پھٹنےسےایف سی جوان شہید
ہوشاب(پبلک نیوز)‌بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں بارودی سرنگ کا دھماکا، ایف سی جوان کفایت اللہ نے جامِ شہادت نوش کرلیا. آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کا واٹر باؤزر دہشت گردوں کی نصب کی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرایا،علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے بزدلانہ حملے فورسز کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے ، سیکیورٹی فورسز ہر قیمت پر دشمن کے عزائم کو ناکام بنائیں گی ۔ذرائع کے مطابق شہید ایف سی اہلکار کا تعلق سبی سے ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔