کرونا وبا سے مزید 20 اموات، تعداد 22 ہزار 231 ہو گئی، ایک روز میں 910 افراد میں وائرس کی تصدیق، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ صفر پانچ فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 225 ہوگئی، ایک ہزار 961 مریضوں کی حالت تشویشناک۔سندھ میں تمام مزارات کھول دیئے گئے، لنگر پر پابندی برقرار رہے گی، زائرین کو دس منٹ تک مزارات میں رہنے کی اجازت ہوگی، محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، انڈور جم، سوئمنگ پول اور امیوزمنٹ پارکس بھی کھل گئے، احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی قرار۔بجٹ کی منظوری کا معاملہ، وزیراعظم عمران خان آج حکومتی اور اتحادی ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ کے دوران عمران خان خطاب بھی کریں گے، وفاقی بجٹ کی منظوری سے متعلق امور طے ہوں گے۔بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں بارودی سرنگ کا دھماکا، ایف سی جوان کفایت اللہ نے جامِ شہادت نوش کرلیا، آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کا واٹر باؤزر دہشت گردوں کی نصب کی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرایا،علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری۔فغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری، مزید 5 اضلاع پر قبضہ کرلیا، کئی علاقوں میں فورسز کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں، صوبہ پروان میں مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا، صوبہ قندوز میں5 ہزار خاندان نقل مکانی پر مجبور، طالبان افغانستان کے تقریباً 90 اضلاع پر مکمل قابض ہوچکے۔