کراچی ( پبلک نیوز) روشنیوں کے شہر میں دودھ کی دکان میں پولیس اہلکاروں کی لوٹ مار۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی تو ایس ایس پی کورنگی شاہجہاں بلوچ نے نوٹس لے لیا۔ ایس ایس پی کورنگی کا کہنا تھا کہ دودھ کی دکان پر چھاپہ مار کارروائی میں شامل چاروں پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ایس ایس پی کورنگی نے مزید کہا کہ واقعے میں ملوث ہیڈ کانسٹیبل طارق عباسی، کانسٹیبل ذیشان، کانسٹیبل وقار بیگ، کانسٹیبل عامر خان شامل ہیں۔ مذکورہ اہلکاروں نے دودھ کی دکان پر کارروائی کے دوران رقم چرائی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس اہلکار کو کاؤنٹر سے رقم نکالتے ہوئے واضح دیکھا جاسکتا ہے۔