سندھ ہائیکورٹ نے کروڑوں  منی لانڈرنگ کے ملزم کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

سندھ ہائیکورٹ نے کروڑوں  منی لانڈرنگ کے ملزم کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی
کیپشن: The Sindh High Court has approved the security bail of the accused of money laundering

ویب ڈیسک: سندھ ہائی کورٹ میں 8 کروڑ سے زائد کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ملزم رشید جمعہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پچاس ہزار روپے کے عوض 1 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کی گئی۔ 

ملزم کے وکیل نے عدالت کے روبرو کہا کہ ملزم بے گناہ ہے۔ اس کا اس مقدمے سے کوئی تعلق ہی نہیں۔ ملزم مقدمے میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا چاہتے ہیں، خدشہ ہے گرفتار کرلیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ملزم کے خلاف ایف آئی اے نے رواں سال جنوی میں منی لانڈرنگ کا مقدمہ قائم کیاتھا۔

Watch Live Public News