الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے سینیٹ انتخابات ملتوی  کردیے

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے سینیٹ انتخابات ملتوی  کردیے

(ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے سینیٹ انتخابات ملتوی  کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق   خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی سے مخصوص نشستوں سے کامیاب امیدواروں کے حلف نہ لینے کے معاملے پر   الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی سے سینیٹ انتخاب ملتوی کردیئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے سے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ جاری کردیا  ہے۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ 7صفحات پر مشتمل ہے ۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ  اراکین سے حلف نہ لیا تو الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا سے سینیٹ انتخابات کی تکمیل بعد میں بھی کرسکتا ہے، اگر پشاور ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ کیاگیا تو سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے پر مجبورہوں گے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ  ووٹ ڈالنا ہر کسی کا بنیادی حق ہے، ووٹ ڈالنے کے حق سے کسی ووٹر کو محروم نہیں کیا جا سکتا، الیکشن کمیشن کو واضح اختیار حاصل ہے کہ وہ درخواست گزاروں سے حلف لینے کی متعلقہ  انتظامیہ کو ہدایت  کرے، الیکشن کمیشن ،الیکشن کو صاف شفاف اور قانون کے مطابق اور منصفانہ بنانے حکم دے سکتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا آئینی فرض ہے کہ وہ ووٹرز  کو ووٹ ڈالنے کی سہولت دینے کے لیے انتظامات کرے، الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ہو جائے گا اگر ووٹرز کو ووٹ ڈالنے برابری کا موقع نہ ملا، الیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ کے تحت سینیٹ انتخابات مکمل کرنے میں توسیع کر سکتا ہے،  الیکشن کمیشن ایکٹ کے تحت صوبائی اسمبلی میں  مخصوص نشستوں پر حلف تک خیبر پختونخوا کی حد تک سینیٹ الیکشن ملتوی کر سکتا ہے۔

تحریری فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور چاروں ممبران کے دستخط سے جاری ہوا۔

Watch Live Public News