صدر،وزیراعظم ودیگر کی ’یوم تکبیر‘پر قوم کو مبارکباد

صدر،وزیراعظم ودیگر کی ’یوم تکبیر‘پر قوم کو مبارکباد
کیپشن: صدر،وزیراعظم ودیگر کی ’یوم تکبیر‘پر قوم کو مبارکباد

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یومِ تکبیر سیاسی اور دفاعی قوتوں کے اس ملک کے دفاع کو مضبوط تر بنانے کیلئے ایک جھنڈے، سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے، یوم تکبیر پاکستانی قوم کے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے اتحاد کی یاد دلاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم تکبیر کے حوالے سے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ آج کے دن پوری قوم نے فیصلہ کیا کہ ملکی دفاع پر کسی قسم کا بیرونی دباؤ قبول کر کے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، یوم تکبیر بیرونی دشمنوں کے ساتھ ساتھ ایسے اندرونی دشمنوں جو ملک میں انتشار کی سیاست سے ملک کو خطرے سے دوچار کرنا چاہتے ہیں کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ ناکام بنانے کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 28 مئی یوم تکبیر کو اس وقت کے وزیرِ اعظم نواز شریف اور پاک فوج کے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے اقدام کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، اس دن ہم ذوالفقار علی بھٹو کے پاکستان کے ایٹمی پروگرام شروع کرنے اور اسے جاری و ساری رکھنے میں اہم کردار ادا کرنے والے سائنسدانوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم اس دن یہ عہد کرتی ہے کہ 28 مئی کو جس طرح اس ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا، ویسے ہی ہم شبانہ روز محنت سے اس ملک کی اقتصادی سلامتی کو یقینی بنائیں گے۔

یوم تکبیر پاکستانی قوم ہی نہیں عالم اسلام کیلئے بھی فخر کا دن ہے: مریم نواز

یوم تکبیر کے تاریخ ساز دن پر خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ قوم کو مبارک باد پیش کرتی ہوں، دفاع وطن کا مشن سر انجام دینے والی ٹیم کے ہر فرد کو سلام، پاکستان کو پہلی ایٹمی طاقت بنانے والے نواز شریف کو بھی سلام۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم ہی نہیں عالم اسلام کیلئے فخر کا دن ہے، ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم آج بھی نواز شریف کے جراتمندانہ فیصلوں کی معترف ہے، مضبوط دفاع کے لیے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، اب اقتصادی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانا ہمارا مشن ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف بکا نہیں، جھکا نہیں، ایسے عظیم شخص کی بیٹی ہونے پر فخر ہے، آج ہمیں اتحاد و یکجہتی، محنت و ہمت برداشت و رواداری کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔ 

28 مئی دراصل ملکی بقا اور تجدید سلامتی کا دن ہے: گورنر خیبرپختونخوا
28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بھارتی ایٹمی تجربات پر شہید بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا عزم کیا تھا، آج کے دن پاکستان نے اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے پر سول وعسکری قیادت، سائنسدانوں، انجینئرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یوم تکبیر پر پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا تھا۔28 مئی کو اس قوم کے بیٹے میاں محمد نواز شریف نے اپنا عظیم وعدہ پورا کیا تھا۔1998 میں دنیا بھر کی شدید مخالف کے باوجود میاں محمد نواز شریف نے پاکستانی قوم کو ایٹمی طاقت بننے کا تحفہ دیا تھا۔پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے پر پوری قوم میاں محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ 

Watch Live Public News