یومِ تکبیر کے تاریخی موقع پر عوامی ردعمل

یومِ تکبیر کے تاریخی موقع پر عوامی ردعمل
کیپشن: Public response to the historic occasion of the Day of Takbeer

ویب ڈیسک: 28 مئی 1998 وہ تاریخ ساز دن ہے۔ جب پاکستان عالمی نقشے پر ایٹمی قوت بن کر ابھرا۔

تفصیلات کے مطابق 28 مئی کو پاکستان کی لازوال تاریخ میں یومِ تکبیر اور یومِ تجدید کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ 

28 مئی کو ملک دشمن عناصر کو یہ واضح پیغام پہنچا کہ پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کا بھرپور حساب لیا جائے گا۔

یومِ تکبیر کے حوالے سے پاکستانی عوام نے اپنے احساسات اور جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی دھماکے کا مقصد دنیا کو یہ باور کروانا تھا کہ پاکستان ایک طاقتور ملک ہے۔ یہ دن پاکستان کی تاریخ میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

عوام نے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے دنیا میں صرف 6 ممالک کے پاس ایٹمی طاقت تھی اور پاکستان ساتویں ایٹمی طاقت بن کر ابھرا۔ پاکستان دنیا کا پہلا اسلامی ملک بنا جو ایٹمی طاقت کا حامل ہے۔ ہم یوم تکبیر کے موقع پر سائنس دانوں، عسکری قیادت اور اس پروگرام میں شریک تمام لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

عوام کا مزید کہنا تھا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللّٰہ پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور ہم اس حوالے سے افواج پاکستان کا بھی بھرپور شکر ادا کرتے ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے۔ 28 مئی کو ایٹمی دھماکہ کرکے پاکستان عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بن کر ابھرا۔

یہ عظیم الشان دن پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔

Watch Live Public News