ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ایک مرتبہ پھر اسلام آباد میں چینی سفارتخانے پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے چین سے آئی خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم سے ملاقات کی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی ٹیم کو حملے کے بارے اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا۔ محسن نقوی نے چینی ٹیم کو کیس کے بارے ہونے والی اپ ڈیٹ پر بریف کیا۔
ملاقات میں چینی شہریوں کے تحفظ اور مجموعی سیکیورٹی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چین کے سفیر سے بھی ملاقات کی اور حملے سے متعلق ہونے والی اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا۔
محسن نقوی سے اپنے بیان میں کہا کہ شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔