معدے کے علاج کی دوا کا غیرمعیاری بیچ مارکیٹ میں فروخت کیے جانے کا انکشاف

معدے کے علاج کی دوا کا غیرمعیاری بیچ مارکیٹ میں فروخت کیے جانے کا انکشاف
کیپشن: Uncovering substandard batch of gastro-intestinal medicine being sold in the market

ویب ڈیسک: ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا۔ سنٹرل ڈرگ لیب کراچی نے رائزک اومپرازول کا بیچ 059 غیر معیاری قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رائزک 40 ایم جی کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ڈریپ کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ جس میں بتایا گیا ہے کہ اومپرازول رائزک کا سیمپل کوالٹی ٹیسٹ کے معیار پر پورا نہیں اترا۔ غیر معیاری اومپرازول رائزک سے مرض پیچیدگی اختیار کرسکتا ہے۔

ڈریپ نے حکم جاری کیا ہے کہ کمپنی اومپرازول رائزک کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سپلائی نہ کرے۔ کمپنی اومپرازول  کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے واپس منگوائے۔ اومپرازول رائزک کے متاثرہ بیچ کی سیل فوری ترک کریں۔ ڈاکٹرز اور مریض رائزک کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کریں۔