پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی
کیپشن: Important news came regarding the prices of petroleum products

ویب ڈیسک: ملک بھر میں یکم تا 15 جون تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے آنے کے بعد پھر اوپر چلی گئیں۔ عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی 80.89 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ جاری ہے۔

16 مئی کو عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت 79.84 ڈالر فی بیرل تھی۔ 24 مئی کو امریکی خام تیل کمی کے بعد 78.04 ڈالر فی بیرل پر آگیا تھا۔ 

عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ کی 84.62 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ جاری ہے۔ 17 مئی کو عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ 84.04 ڈالر فی بیرل پر تھا۔ 24 مئی کو عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ 82.46 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ 

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل جمعہ کو کیا جائے گا۔ اوگرا عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم قیمتوں کے مطابق سمری تیار کرے گا۔ وزیر اعظم اگلے 15 روز کیلئے پیٹرولیم قیمتوں کی حتمی مںظوری دیں گے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد اوگرا قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔

Watch Live Public News