فیصل آباد: بدبخت بیٹے نے باپ کو آگ لگادی، حالت تشویشناک

فیصل آباد: بدبخت بیٹے نے باپ کو آگ لگادی، حالت تشویشناک
کیپشن: Faisalabad: Poor son set his father on fire, the situation is critical

ویب ڈیسک: فیصل آباد کے تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں بدبخت بیٹے نے باپ کو آگ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جھلسنے والے شخص کی حالت تشویشناک ہے۔ جسے بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ تاہم ابھی تک باپ بیٹے میں وجہ عناد سامنے نہیں آئی ہے۔

Watch Live Public News