پشاور: زہریلی چیز کھانے سے نوبیاہتی دلہن جاں بحق، دلہے کی حالت تشویشناک

پشاور: زہریلی چیز کھانے سے نوبیاہتی دلہن جاں بحق، دلہے کی حالت تشویشناک

(ویب ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت   پشاور میں زہریلی چیز کھانے سے نو بیاہتی دلہن جاں بحق ہو گئی جبکہ دلہے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ  گزشتہ روز پشاور کے علاقے سربند میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے جوڑے کی شادی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق   زہریلی چیز کھانے سے نئی نویلی دلہن جاں بحق جبکہ دلہا بے ہوش ہو گیا۔جس کے بعد اسے حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کیا گیا۔جہاں دلہے کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

Watch Live Public News