ارؤڑ یونیورسٹی سکھر کے طلباء اور فیکلٹی کا پنو عاقل گیریژن کا دورہ

ارؤڑ یونیورسٹی سکھر کے طلباء اور فیکلٹی کا پنو عاقل گیریژن کا دورہ
کیپشن: ارؤڑ یونیورسٹی سکھر کے طلباء اور فیکلٹی کا پنو عاقل گیریژن کا دورہ

ویب ڈیسک: ارؤڑ یونیورسٹی سکھر کے طلباء اور فیکلٹی ممبران نے پنو عاقل گیریژن کا دورہ کیا۔

وائس چانسلر نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھا کر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جی او سی پنو عاقل گیریژن نے طلبہ سے ملک کو درپیش داخلی اور خارجی چیلنجز پر گفتگو کی اور نوجوانوں کے اہم کردار پر زور دیا۔

طلباء نے سکیورٹی ،معیشت ،دہشتگردی اور سوشل میڈیا کے اثرات جیسے موضوعات پر سوالات کیے۔

طلباء نے سیشن کو معلوماتی، تعمیری اور حوصلہ افزاء قرار دیا۔ طلباء نے دفاعی ہتھیاروں اور آلات کا معائنہ کیا اورمسلح افواج کے خدمات اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔

Watch Live Public News