پاکستان اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ مشق وارئیر 8

پاکستان اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ مشق وارئیر 8
کیپشن: پاکستان اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ مشق وارئیر 8

ویب ڈیسک: مشترکہ مشق کے انعقاد کی تیاریوں کا عمل چین میں ایک ماہ قبل شروع ہوا۔ برادر ممالک کے عسکری حکام نے مشق کی بنیادی پلاننگ کا ضابطہ اخلاق طے کیا۔ 

تین ہفتے طویل مشق انسداد دہشت گردی کے شعبے میں کی جا رہی ہے۔ یہ مشترکہ مشق سالانہ بنیادوں پر ہونے والی باہمی مشقوں کی آٹھویں مشق ہے۔ اس مشق کا مقصد پیشہ ورانہ مہارتوں کو مشترکہ تربیت کے ذریعے بہتر بنانا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ  دونوں برادر ممالک  کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مضبوط بنانا بھی اس مشق کا اہم مقصد ہے۔ اس مشق میں شرکت کے لئے چین کی  پیپلز لبریشن آرمیکے دستے 18نومبر 2024کو پاکستان پہنچے۔ 

مشق کی افتتاحی تقریب 21 نومبر 2024 کو نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم سنٹر پبی میں منعقد کی گئی۔ افتتاحی تقریب میں اسلحہ کی نمائش، انفرادی اور ٹیم لیول ٹریننگ توجہ کا مرکز بنی۔ 

کلیئرنس آپریشن، گن فائر ، ڈرون ٹریننگ ، سنائپر ٹریننگ اور کمپنی کی سطح پر تربیت اس مشق کا حصہ ہے۔

Watch Live Public News