بشری بی بی کا کوئی سیاسی رول نہیں،بیرسٹرگوہر

بشری بی بی کا کوئی سیاسی رول نہیں،بیرسٹرگوہر

(ویب ڈیسک ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  نے کہا ہے کہ بشری بی بی کا کوئی سیاسی رول نہیں، بشری بی بی نے خود احتجاج میں شرکت کی حامی بھری۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  بیرسٹرگوہر علی خان  نے صحافیوں سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ   پی ٹی آئی ایک پرامن جمہوری سوچ رکھنے والی جماعت ہے، ہم جمہوری سوچ رکھتے ہیں اسلئے کسی کو تحریب کار اور قاتل لیگ نہیں کہا،ہم سچ پر یقین رکھتے ہیں برادران یوسف کب تک جھوٹ بولیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  عوامی احتجاج جمہوریت کا حصہ ہے، ذمہ دارن بتائیں گے کہ ہمارے احتجاج کے لئے سزائے موت کیوں؟، بنیادی حق کا استعمال کرنا ہمارا حق تھا، ہمارے مطالبات کے لئے تحریک جاری رہے گی، آئندہ کا لائحہ عمل بانی پی ٹی آئی سے مشاورت سے دوں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ  ہمارے ارکان اسمبلی بانی پی ٹی آئی اور نظریے کے ساتھ تھے، دھرنے میں کسی قیادت کو کنٹینر پہنچنے کا نہیں کہا، ہمارے ایم این ایز نے قربانیاں دیں،وزارتیں ٹھکرائی ہیں، ہمارے قیادت پر تنقید کا مقصد اصل معاملے سے توجہ ہٹانا ہے۔

بیرسٹرگوہر  نے کہا کہ   بشری بی بی کا کوئی سیاسی رول نہیں، بشری بی بی نے خود احتجاج میں شرکت کی حامی بھری۔انہوں نے کہا کہ  گولی نہیں چلنی چاہیے تھی، ہم نے کوئی غلط اعدادو شمار نہیں بتائے بلکہ 12ہلاکتوں کا نمبر دیا،تحریک انصاف ایک ذمہ دار جماعت ہے، شہداء کی تعداد سے متعلق سینکڑوں کے اعدادو شمار کو ہم نے اون نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  تحریک انصاف الگ اور خیبر پختوانخواہ حکومت دو الگ جماعت ہے، خان صاحب کی بات ہمیشہ معنی رکھتی ہے، پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی کوشش میں غلط خبریں پھیلاتے  ہیں۔سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا۔

Watch Live Public News