سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے امتحانات ملتوی کر دیئے

سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے امتحانات ملتوی کر دیئے
کراچی ( پبلک نیوز) سندھ میں ہونے والی حالیہ تیز بارشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ جس کے بعد معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ بارش کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیوں پر بھی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ تیز بارشوں کے پیش نظر سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی جانب سے تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ جاری کیے جانے والے مراسلہ کے مطابق 30 ستمبر، یکم اور دو اکتوبر کو ہونے والے امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں۔ ملتوی کیے جانے والے امتحانات 9,11 اور 12 اکتوبر کو لیے جائیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔