پاور بینک، سینی ٹائزر اور فون ہولڈر پر مبنی انوکھی کیسنگ

پاور بینک، سینی ٹائزر اور فون ہولڈر پر مبنی انوکھی کیسنگ
واشنگٹن (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے دوران انسان کے ہاتھ میں سب سے زیادہ موبائل رہتا ہے۔ موبائل کو کورونا سمیت دیگر جراثیموں سے بچانا بہت ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ موبائل کو چارج کرنا بھی بجائے خود ایک مسئلہ ہے۔ اگر آپ ان مسائل سے دو چار ہیں تو اس کا حل یہاں دیا جارہا ہے۔ ایک سمارٹ کیسنگ سامنے آئی جو ایک تو آپ کے موبائل کو محفوظ رکھتی ہے، دوسرا اس میں جراثیم اور وائرس کی رسائی بھی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ یہی نہیں بلکہ اس میں چارجنگ بینک بھی دیا گیا ہے۔ یہ سمارٹ کیسنگ امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایک نو عمر سائنس دان کی جانب سے تیار کی گئی ہے۔ اس کی تیاری پر کام شروع ہو چکا ہے۔ ساخت کے لحاظ سے یہ ایک عام سی کیسنگ ہے تاہم اپنے آپ میں یہ انتہائی اہم فون کیس ہے۔ بیرونی تہہ کو جراثیم میٹریل سے تیار کیا گیا ہے، اندرونی طرف ایک طرف فون رکھا جائے گا، دوسری جانب الٹروائلٹ ایل ای ڈی روشنیاں ہیں جن سے فون جراثیم سے نجات پا سکے گا۔ یہاں پر پچھلی طرف پاور بینک موجود ہے۔ ابتدائی طور پر آئی فون کے لیے تیار کیا گیا ہے اور تعارفی قیمت 59 ڈالر سامنے آئی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔