ہتک آمیز بیانات:نسیم زہرہ نے معید پیرزادہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا

ہتک آمیز بیانات:نسیم زہرہ نے معید پیرزادہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا
سینئر صحافی و تجزیہ کار نسیم زہرہ نے معید پیرزادہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق لیگل نوٹس مہدی ترمذی ایڈووکیٹ کے ذریعے معید پیرزادہ کے اسلام آباد کے ایڈریس پر بھیجا گیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ معید پیرزادہ نے یوٹیوب پر نسیم زہرہ سے متعلق غلط، بدنیتی پر مبنی اور ہتک آمیز بیانات دیے، بدنیتی پر مبنی بیانات سے نسیم زہرہ کی شہرت اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے توہین آمیز ویڈیو فوری طور یوٹیوب سے ہٹائی جائے۔ لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ معید پیرزادہ دو ہفتوں میں اپنے الفاظ واپس لے کر اعلانیہ معافی مانگیں، دو ہفتوں میں عملدرآمد نہ کرنے پر معید پیرزادہ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ چند روز قبل نسیم زہرہ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں معید پیرزادہ کے خلاف امریکی عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 23 اپریل کو معید پیرزادہ نے حیدر مہدی کے پروگرام میں مجھ پر بہتان تراشی کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔