حکومتی ٹیم سے مذاکرات: جماعت اسلامی کے 10 مطالبات سامنے آگئے

حکومتی ٹیم سے مذاکرات: جماعت اسلامی کے 10 مطالبات سامنے آگئے
کیپشن: حکومتی ٹیم سے مذاکرات: جماعت اسلامی کے 10 مطالبات سامنے آگئے

ویب ڈیسک: حکومتی ٹیم سے مذاکرات کیلئے جماعت اسلامی کے 10 مطالبات سامنے آگئے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق جماعتِ اسلامی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سامنے 10 مطالبات رکھے گی۔

جماعت اسلامی کی جانب سے کیے جانے والے مطالبات درج ذیل ہیں۔ 

  • بجلی بل میں 500 یونٹ تک ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین کو بل میں 50 فیصد رعایت دی جائے۔ 
  • پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ختم کی جائے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لیا جائے۔
  • اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں 20 فیصد کمی لائی جائے۔ 
  • اسٹیشنری آئٹمز سمیت بچوں کی تعلیم و تربیت سے متعلق تمام آئٹمز پر ٹیکس واپس لیا جائے۔
  • اشرافیہ کی عیاشیاں عوام کے لیے ناقابلِ برداشت ہیں۔ غیر ترقیاتی اخراجات پر 35 فیصد کٹ لگایا جائے۔
  • آئی پی پیزکے ساتھ کیپیسٹی پیمنٹ اور ڈالر میں ادائیگی کا معاہدہ ختم کیا جائے۔
  • زراعت اور صنعت پر ٹیکسوں کا ناجائز، ناقابلِ برداشت بوجھ 50 فیصد کم کیا جائے۔ 
  • صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ معاشی پہیہ چلے اور نوجوانوں کو روزگار ملے۔
  • غریب تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکسوں کا ظالمانہ بوجھ واپس لیا جائے اور مراعات یافتہ طبقہ سے ٹیکس وصول کیا جائے۔

Watch Live Public News