مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا معاملہ: صنم جاوید کو سپریم کورٹ سے نوٹس موصول

مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا معاملہ: صنم جاوید کو سپریم کورٹ سے نوٹس موصول
کیپشن: مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا معاملہ: صنم جاوید کو سپریم کورٹ سے نوٹس موصول

ویب ڈیسک: صنم جاوید کو 9 مئی کے مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ کیجانب سے بھجوایا گیا نوٹس موصول ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صنم جاوید کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ پنجاب حکومت نے دورکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی۔ 

لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے صنم جاوید کو گوجرنوالہ مقدمہ سے ڈسچارج کیا تھا۔

Watch Live Public News