محکمہ موسمیات نے   بارش اور برفباری کی  نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے   بارش اور برفباری کی  نوید سنا دی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے    اسلام آباد  میں بارش اور مری میں برفباری کی نوید سنا دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد موسم جبکہ بالائی علاقوں میں ابر آلود رہے گا،گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش ،پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  پنجاب کے چند میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔اسلام آباد اور گردونواح میں   بارش کا امکان ہے جبکہ  خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں سرد موسم ، بالائی اضلاع میں سرد اور ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں سرد موسم کی توقع  اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہے گی،  پنجاب کے بالائی اضلاع میں  موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔   مری اور گلیات میں بارش پہاڑوں پر برفباری متوقع   ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔ شمالی اضلاع میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد ،  بالائی اضلاع میں جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

Watch Live Public News